تحریک انصاف اور عوامی تحریک پر پابندی عائد کرنے کے لئے وزیر اعظم نواز شریف کو لیگل نوٹس بھجواء دیا گیا

ہفتہ 16 اگست 2014 09:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16اگست۔2014ء) تحریک انصاف اور عوامی تحریک پر پابندی عائد کرنے کے لئے وزیر اعظم میاں نواز شریف کو لیگل نوٹس بھجواء دیا گیا۔وزیر اعظم کو یہ لیگل نوٹس لائرز فاونڈیشن کی جانب سے بھجوایا گیا ہے۔لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عدالت عالیہ کے فل بنچ کے فیصلے کے باوجود تحریک انصاف اور عوامی تحریک نے لانگ مارچ کیا جو کہ واضح طور پر توہین عدالت ہے۔

(جاری ہے)

لیگل نوٹس کے متن میں کہا گیا کہ چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کرانا وزیر اعظم کی آئینی ذمہ داری تھی مگر وہ اپنی ذمہ داری مکمل کرنے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں جسکی وجہ سے تحریک انصاف آزادی مارچ اور عوامی تحریک انقلاب مارچ کر کے ملکی معیشت کو تباہ کر رہی ہے۔لیگل نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ اگر وزیر اعظم نے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی نہ بنایا تو انکے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لئے متعلقہ فورم سے رجوع کیا جائے گا۔