ہم چھپے ہوئے دشمن کیخلاف حالت جنگ میں ہیں ، ایئر چیف مارشل ،بزدلانہ حملے ہمارے مادر وطن کیخلاف دفا ع کے جذبے کو کمزور نہیں کرسکتے ، ایئر فورس کی ملکی ایئر بیسز اور انفراسٹرکچر کے ایک ایک رینج کا دفاع کیا جائے گا ، دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر طاہر رفیق بٹ کی سکیورٹی فورسز کی تعریف

ہفتہ 16 اگست 2014 09:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16اگست۔2014ء) چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے پی اے ایف میں سمنگلی اور خالد آرمی ایوی ایشن کوئٹہ پر دہشتگردوں کے حملوں کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں سمجھنا چاہیے کہ ہم چھپے ہوئے دشمن کیخلاف حالت جنگ میں ہیں ، یہ بزدلانہ حملے ہمارے مادر وطن کے خلاف دفاع کے جذبے کو کمزور نہیں کرسکتے ۔

ایئر فورس کی ملکی ایئر بیسز اور انفراسٹرکچر کے ایک ایک رینج کا دفاع کیاجائے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں پی اے ایف بیس سمنگلی کے دورے کے موقع پر کیا

اس موقع پر ایئر چیف کوبیس کمانڈروں اے ایف سمنگلی ،ایئر کموڈور سلمان احسن بخاری نے آپریشن کے بارے میں بریفنگ دی ۔ ایئر چیف نے آپریشن میں حصہ لینے والے افسران اور سکیورٹی آفیشلز سے تبادلہ خیال کیا اور قومی املاک کی حفاظت کیلئے ان کے حوصلے اور قربانی کی تعریف کی ۔

(جاری ہے)

ایئر چیف نے دہشتگردوں کے منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے بروقت کارروائی کو سراہا ۔ بعد میں ایئر چیف نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا اور زخمی اہلکاروں اور سکیورٹی حکام سے ملاقات کی ۔ کمانڈر جنرل کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ اور آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل محمد اعجاز شاہد بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

متعلقہ عنوان :