لانگ مارچ کی ناکامی پر عمران خان کو تحریک انصاف کی قیادت سے استعفیٰ دے دینا چاہیے ،پرویز رشید،عمران خان کو شیخ رشید سے خطرہ ہے ،شاہ محمود قریشی اور شفقت محمود عمران خان کو شیخ رشید سے بچائیں ، شیخ رشید کو عمران خان کے ٹرک سے اتار دیا جائے تو عمران خان کا قافلہ امن و شنانتی سے اسلام آباد پہنچ جائے گا ، ، گوجرانوالہ واقعہ کی رپورٹ کے بعد حقائق کا پتہ چلے گا ۔ میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 16 اگست 2014 09:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16اگست۔2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور شفقت محمود سے اپیل کی ہے کہ عمران خان کو شیخ رشید سے خطرہ ہے وہ عمران خان کو شیخ رشید سے بچائیں ، شیخ رشید کو عمران خان کے ٹرک سے اتار دیا جائے تو عمران خان کا قافلہ امن و شنانتی سے اسلام آباد پہنچ جائے گا ، لانگ مارچ کی ناکامی پر عمران خان کو تحریک انصاف کی قیادت سے استعفیٰ دے دینا چاہیے ، گوجرانوالہ واقعہ کی رپورٹ کے بعد حقائق کا پتہ چلے گا ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے شیخ رشید کو اپنے ٹرک پر نہیں بٹھایا اور وہ چھلانگ لگا کرعمران کے ٹرک پر بیٹھ گئے میں شاہ محمود قریشی اور شفقت محمود سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ عمران خان کو شیخ رشید سے بچائیں عمران کو شیخ رشید سے خطرہ ہے انہیں کسی اور ٹرک پر بٹھا دیا جائے تو ان کا قافلہ امن و شانتی سے اپنی منزل مقصود تک پہنچ جائے گا عمران شیخ رشید کے مشوروں پر عمل کرنا چھوڑ دیں شیخ رشید پرویز مشرف کو بھی تقریریں لکھ کر دیتے تھے آج ان کا حال ان کے سامنے ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ستر لاکھ ووٹ حاصل کئے تھے دس لاکھ لوگوں کا انہوں نے ٹارگٹ پورا کرنا ہے ان کے ساتھ چھ سے سات سو لوگ نکلے ہیں وہ بھی لاہور سے وہ اپنی حکمت عملی اور دعوے کے مطابق لوگوں کو نکالنے میں ناکام ہوگئے ہیں لہذا لانگ مارچ کی ناکامی پر انہیں تحریک انصاف کی قیادت سے استعفیٰ دے دینا چاہیے اگر ان کے لانگ مارچ میں بندے کم ہیں تو (ن) لیگ کے لوگ چلے جاتے ہیں ۔

سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سکیورٹی کیلئے تمام انتظامات کئے ہیں انہیں اپنی مرضی کی جگہ دی گئی ہے عمران خان کی سکیورٹی کیلئے بھی وفاقی انتظامیہ کو ہدایت کردی ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت سے وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ غیر آئینی ا ور غیر قانونی ہے کل مولانا فضل الرحمن چند بندے لے کر بنی گالہ میں جا کر عمران خان سے استعفے کا مطالبہ کریں تو وہ کیا کرینگے انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ واقعہ پر وزیراعلٰ شہباز شریف نے نوٹس لے لیا اور آئی جی کو ہدایت کی ہے کہ واقعہ کی رپورٹ دیں جی ٹی روڈ پر مسلم لیگ کے دفاتر کوسیل کرنے کی ہدایت کردی ہے طاہر القادری اور عمران خان اپنے قتل کی ذمہ داری شہباز شریف اور نواز شریف پر ڈالنے ہیں ان کا رویہ نامناسب ہے ایسے کلچر کو ختم کرنا ہوگا ۔