انتظامیہ کو پتھراؤ کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کر دی،شہباز شریف

ہفتہ 16 اگست 2014 09:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16اگست۔2014ء)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ آئی جی پنجاب کو ہدایت کر دی کہ وہ مارچ کے روٹوں میں قائم مقام مسلم لیگ(ن) کے دفاتر کو سیل کر دیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز شہباز شریف نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ تحریک انصاف کے قافلے پر پتھراؤ کی مذمت کرتے ہیں اور خدارا پنجاب کی عوام عمران اور قادری کے سخت بیانوں کے رد عمل میں برہم نہ ہوں اور پنجاب کے کارکنوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ پر امن رہیں ۔

شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے آئی جی پنجاب کو فوری کارروائی کی ہدایت کردی ہے جو بھی قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کرے اس کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے اور انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ قافلوں کے روٹس میں قائم مقام مسلم لیگ (ن) کے دفاتر کو سیل کر دے۔

متعلقہ عنوان :