پاکستانی فوج نے چھ روز میں پانچویں بار سیز فائر کی خلاف ورزی کی، پونچھ سیکٹر میں بھارتی فوجی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے ،بھارت کا الزام

جمعہ 15 اگست 2014 09:16

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اگست۔2014ء) بھارت نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی فوج نے چھ روز میں پانچویں بار سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پونچھ سیکٹر میں بھارتی فوجی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل نیش میٹھا نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے پونچھ سیکٹر میں واقع بھارتی فوجی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی بھارتی فوج نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی تاہم فائرنگ کے تبادلے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

متعلقہ عنوان :