وزیرقانون پنجاب رانا مشہود ویڈیو کلپ معاملہ ، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اشفاق سرور نے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ،کمیٹی سات روز میں اپنی سفارشات وزیراعلیٰ شہباز شریف کو پیش کرے گی

جمعہ 15 اگست 2014 09:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اگست۔2014ء) وزیر قانون پنجاب رانا مشہود کی ویڈیو کلپ کے معاملے کی تحقیقات کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت راجہ اشفاق سرور نے تین رکنی کمیشن تشکیل دے دیا کمیشن سات روز میں اپنی سفارشات پیش کرے گی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز نجی ٹی وی پر رانا مشہود کا ویڈیو کلپ دکھایا گیا جس میں رانا مشہود کی ہارس ٹریڈنگ کرنے حمزہ شہباز کو نااہل کہنے اور رشوت لینے کی گفتگو شامل تھی جو انہوں نے فیوچر کنسرن کے مالک ملک عاصم سے کی تھی اس خبر کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے معاملے کی تحقیقات کی ہدایت کی جس پر راجہ اشفاق سرور نے تین رکنی کمیشن تشکیل دیا کمیشن میں راجہ ظفر الحق ، بیگم زکیہ شاہنواز اور رفیق رجوانہ شامل ہیں کمیشن معاملے کی تحقیقات کرکے سات روز میں اپنی سفارشات وزیراعلیٰ کو پیش کرے گا