قائد اعظم ریذیڈنسی اپنی اصلی حالت میں بحال ہو گئی، آئی ایس پی آر ، پاکستان کو نقصان پہنچانے والے منصوبے خاک میں ملا دیں گے،میجر جنرل عاصم باجوہ

جمعہ 15 اگست 2014 09:14

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اگست۔2014ء)ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم باجوہ نے کہا ہے کہ آج کادن فخر کا مقام ہے، شکر ہے کہ قائد اعظم ریذیڈنسی اپنی اصلی حالت میں بحال ہو گئی، شکریہ پاکستان۔ دہشتگردوں کی ملک میں کوئی جگہ نہیں۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ کی جانب سے جاری ہونے و الے بیان میں کہا گیا ہے کہ عزم ہے کہ پاکستان کو نقصان پہنچانے والے منصوبے خاک میں ملا دیں گے۔ دہشت گردوں اور ملزمان کے بھاگنے کی کوئی جگہ نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آج فخر کا مقام ہے کہ قائد اعظم ریذیڈنسی اصل حالت میں بحال ہو گئی ہے اور اس کو تباہ کرنے کی کوشش کرنے والے دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔