تحریک انصاف نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ریڈ زون میں داخل ہونگے نہ ہی شہری زندگی آزادی مارچ سے متاثر ہوگی، خواجہ سعد رفیق

جمعہ 15 اگست 2014 09:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اگست۔2014ء) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ریڈ زون میں داخل نہیں ہونگے اور نہ ہی شہری زندگی آزادی مارچ سے متاثر ہوگی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ تحریک انصاف نے تحریری طورپر آگاہ کیا ہے کہ تحریک انصاف آزادی مارچ کے دوران قانون ہاتھ میں نہیں لے گی اور نہ ہی کسی املاک کو نقصان پہنچانے گی جبکہ تحریک انصاف نے یقین دہانی کرائی کہ وہ ریڈ زون میں داخل نہیں ہوگی اور نہ ہی ان کی آزادی مارچ سے کوئی نظام زندگی مفلوج ہوگی ۔