ہم روشن مستقبل کی بنیاد رکھنے جارہے ہیں،ایسی تبدیلی آئے گی جو پہلے کبھی کسی نے نہیں دیکھی، پرویزالٰہی

جمعہ 15 اگست 2014 09:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اگست۔2014ء)مسلم لیگ(ق) کے رہنماچوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ جشن آزادی کے دن ہم روشن مستقبل کی بنیاد رکھنے جارہے ہیں،ایسی تبدیلی آئے گی جو پہلے کبھی کسی نے نہیں دیکھی۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ کارکنوں کا جوش وجذبہ دیدنی ہے اور عام آدمی تبدیلی کیلئے نکلا ہے اور یہ ہم پر غریب لوگوں کا قرض ہے،اب ایسی تبدیلی آئے گی جو پہلے کسی نے نہ دیکھی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ آج آزادی کا دن ہے اورہم روشن مستقبل کی بنیاد رکھنے اسلام آباد جارہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم راستے میں رکتے رکتے جائیں گے اوراپنی منزل تک پہنچیں گے۔