عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے مطالبات غیر آئینی ہیں،شہبازشریف ،آزادی کے دن کو بھی متنازعہ بنا دیاگیا ہے،پی ٹی آئی جن کو چور کہتی تھی آج وہ ان کے ساتھ کنٹینر میں کھڑے ہیں،دونوں جماعتیں انتشارپھیلانا چاہتی ہیں عوام کی طاقت سے تمام دھرنوں کو ناکام بنائیں گے، بیان

جمعہ 15 اگست 2014 09:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اگست۔2014ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے مطالبات غیر آئینی ہیں،آزادی کے دن کو بھی متنازعہ بنا دیاگیا ہے،پی ٹی آئی جن کو چور کہتی تھی آج وہ ان کے ساتھ کنٹینر میں کھڑے ہیں،دونوں جماعتیں انتشارپھیلانا چاہتی ہیں عوام کی طاقت سے تمام دھرنوں کو ناکام بنائیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو اپنے ایک بیان میں شہبازشریف نے کہا کہ لاہور کے شہریوں نے مارچ کو مسترد کردیا ہے ہم عوام کی طاقت سے تمام دھرنوں کو ناکام بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے مطالبات غیر آئینی ہیں اور غیر آئینی مطالبات کرنے والے بھی آئین کی زد میں آئیں گے،دونوں جماعتیں ملک میں انتشار پیدا کرنا چاہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آزادی والے دن کو بھی متنازعہ بنایا گیا،تحریک انصاف والے جنہیں چور ڈاکو کہتے ہیں آج ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔