لاہور ہائیکورٹ کے3رکنی فل بنچ نے آ زادی اور انقلاب مارچ اور اسلام آباد دھرنے کے خلاف تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا، احتجاج کرنیوالے کارکنوں اور ان کے لیڈروں کو آئین کی خلاف ورزی پر قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،عدالت

جمعہ 15 اگست 2014 09:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اگست۔2014ء) لاہور ہائیکورٹ کے3رکنی فل بنچ نے آ زادی اور انقلاب مارچ اور اسلام آباد دھرنے کے خلاف تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا،فیصلے میں کہاگیاہے کہ عمران خان اور طاہرالقادری کے مطالبات آئین کی خلاف ورزی ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے3رکنی فل بنچ کافیصلہ9صفحات پر مشتمل ہے،جس میں قرار دیاگیا ہے کہ احتجاج کرنیوالے کارکنوں اور ان کے لیڈروں کو آئین کی خلاف ورزی پر قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،عدالت نے تحریرکیاہے کہ عمران خان نے اپنے انٹرویو میں کہاتھاکہ انتخابی دھاندلی پر چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں کمیشن قائم کر دیا جائے،اس صورت میں وہ لانگ مارچ کی کال واپس لے لیں گے،وزیراعظم نے اپنے خطاب میں پیش کش کی،مگرعمران خان نے اسے مسترد کر دیا،عدالتنے درخواستیں باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے کارروائی ستمبر کے دوسرے ہفتے تک کیلئے ملتوی کر دی اورتحریکِ انصاف اور عوامی تحریک سے جواب بھی طلب کر لیا۔