عوامی اور فوجی قیادت کا ایک جگہ مل بیٹھنا ہی اصل انقلاب ہے ،نواز شریف، 10سال پائیدار امن کے مل جائیں تو پاکستان ترقی کی بلندیوں کو چھولے گا ، انقلاب اور آزادی مارچ کرنے والے مارچ کریں لیکن عوام کی خدمت پر بھی توجہ دیں،ترقی سے ہماری توجہ نہ ہٹائی جائے ،پاکستان کسی تخریب کاری کا متحمل نہیں ہوسکتا ،قائداعظم ریذیڈنسی کی اصل حالت میں بحال کے بعد افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب

جمعہ 15 اگست 2014 08:58

زیارت(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اگست۔2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر 10سال پائیدار امن کے مل جائیں تو پاکستان ترقی کی بلندیوں کو چھولے گا ، انقلاب اور آزادی مارچ کرنے والے مارچ کریں لیکن امن وترقی اور عوام کی خدمت پر بھی توجہ دیں ، امن و ترقی سے ہماری توجہ نہ ہٹائی جائے ،پاکستان کسی تخریب کاری کا متحمل نہیں ہوسکتا ، عوامی اور فوجی قیادت کا ایک جگہ مل بیٹھنا ہی انقلاب ہے ، زیارت ریذیڈنسی پر حمنلہ تاریخ کا افسوسناک واقعہ ہے ۔

جمعرات کو یہاں قائداعظم ریذیڈنسی کی اصل حالت میں بحال کے بعد افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ آج قائداعظم کی ریذیڈنسی پر تمام لوگ موجود ہیں قائداعظم ریذیڈنسی کا افسوسناک واقعہ پچھلے سال پیش آیا تھا دہشت گردوں نے اس خوبصورت عمارت کو بھی نہیں بخشا لیکن میں اس کی تعمیر نو کی میں حصہ لینے والے تمام لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں پاکستان کے لوگ قائداعظم سے محبت کرنے والے لوگ ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے گھروں سے دور رہ کراس ریذیڈنسی کی بحالی میں دن رات کام کیا اگر اس عمارت کی تعمیر چند مہینوں میں ہوسکتی ہے تو پاکستان کی تعمیر وترقی کو بھی اسی جذبے کے ساتھ ہونا چاہیے اگر یہی جذبہ رہا تو ملک صدیوں نے چند سالوں میں ترقی کی منازل کی طرف بھاگتا ہوا نظر آئے گا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پائیدار امن کے دس سال مل جائیں تو پاکستان ترقی کی بلندیوں کو چھو لے گا اور پاکستان کو دنیا کی صف اول میں قابل فخر ملک بنائینگے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال پہلے سے بہتر ہے آج ہر پاکستانی فخر محسوس کررہا ہے امن کی صورتحال پہلے سے بہتر ہے اللہ تعالیٰ پاکستان کو نظر بد سے بچائے اور اللہ تعالیٰ ہمیں امن قائم کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالمالک اور کمانڈر سدرن ناصر جنجوعہ سمیت ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے بلوچستان میں امن وامان قائم کرنے میں اپنا کردارادا کیا انہوں نے کہا کہ پاک فوج کو بلوچستان سمیت پورے پاکستان میں امن وامان قائم کرنے پرمبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے بلوچستان میں امن وامان قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ پاک فوج کو بلوچستان سمیت پورے ملک میں امن وامان قائم کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالمالک ہمارے اپنے ہیں دوسرے لوگ بھی ہمارے لئے غیر نہیں وہ بھی اپنے ہیں جس کو جہاں مینڈیٹ ملا اس کے مینڈیٹ کا احترام کیا خیبر پختونخواہ میں پی ٹی آئی، سندھ میں پی پی اور بلوچستان میں تمام جماعتوں کے مینڈیٹ کو تسلیم کیا ۔ کراچی میں امن قائم ہورہا ہے خیبر پختونخواہ حکومت کو بھی چاہیے کہ عوامی توقعات پر پوری اترے اور عوام کی خدمت کرے، آزادی اور انقلاب مارچ کریں لیکن عوام کو بھی ڈیلیور کریں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں گاؤں گاؤں بجلی پہنچائینگے گوادر سے خنجراب منصوبہ بنے گا تو گوادر گوادر ہر طرف ہوجائے گا گوادر خنجراب راہداری سے ترقی و حوشحالی آئیگی ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 2017ء تک بجلی کے تمام کارخانے مکمل ہوجاتے ہیں سسٹم میں دس ہزار میگا واٹ مزید بجلی آجائے گی پاکستان میں بجلی کا بحران ختم کرنا اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی تخریب کاری کا متحمل نہیں ہوسکتا منفی سیاست کا خاتمہ ہونا چاہیے مثبت سیاست کا سوچنا چاہیے پاکستان کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے ہماری توجہ ترقی سے نہ ہٹائی جائے انہوں نے کہا کہ ایک طرف آپریشن ضرب عضب جاری ہے تو دوسری طرف کوئی لانگ مارچ کررہا تو کوئی آزادی مارچ اصل آزادی اور انقلاب مارچ یہ ہے کہ جہاں سول اور ملٹری لیڈر شپ ایک ہی جگہ اکٹھے ہیں ۔