امریکہ اور آسٹریلیا کا پاکستان کے سا تھ مل کر کا م کر نے کا عزم ، پاکستان کی سلامتی اور ترقی کیلئے مل کر کام کر یں گے ،جنوبی ایشیاء میں ترقی و استحکام کیلئے پاکستان کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں،معاشی اصلاحات کیلئے وزیراعظم نواز شریف کا عزم قا بل تعریف ہے ‘مشترکہ اعلامیہ جا ری

جمعرات 14 اگست 2014 09:05

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اگست۔2014ء) امریکہ اور آسٹریلیا نے پاکستان میں معاشی اصلاحات کیلئے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے عزم کی تعریف کی ہے‘ دونوں ممالک نے جنوبی ایشیاء کے اہم ملک پاکستان کی سلامتی اور ترقی کیلئے مل کر کام کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ یہ بات ایک مشترکہ اعلامیے میں کہی گئی جوکہ واشنگٹن میں آسٹریلیا اور امریکہ کے وزارتی مشاورتی اجلاس کے اختتام پر محکمہ خارجہ نے جاری کیا۔

(جاری ہے)

مشترکہ اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملک جنوبی ایشیاء میں ترقی و استحکام کیلئے پاکستان کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں اور وزیراعظم نواز شریف کی اقتصادی اصلاحات کے عزم کو سراہتے ہیں۔ امریکہ اور آسٹریلیا نے مشترکہ اعلامئے میں وعدہ کیا ہے کہ وہ توانائی کی ضروریات سمیت سکیورٹی اور ترقی کے چیلنجوں پر قابو پانے کیلئے مدد دینے میں پاکستان کیساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔ واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری ان دنوں آسٹریلیا کے دورے پر ہیں۔ اعلا میے میں کہا گیا کہ حکو مت پا کستا ن کی جا نب سے معیشت کی بہتر ی کے لئے اٹھا ئے گئے اقدا ما ت حو صلہ افزاء ہیں ،اس سے بہتر ی کے آ ثا ر نما یا ں ہو رہے ہیں ۔