نجی ٹی وی نے رانامشہودکی فیوچرکنسرن کے مالک ملک عاصم سے ہارس ٹریڈنگ سے متعلق گفتگوکی ٹیپ چلادی، صوبائی وزیر قانون کا ہارس ٹریڈنگ کا اعتراف

جمعرات 14 اگست 2014 09:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اگست۔2014ء)نجی ٹی وی نے صوبائی وزیر قانون پنجاب رانامشہودکی فیوچرکنسرن کے مالک ملک عاصم سے ہارس ٹریڈنگ سے متعلق گفتگوکی مبینہ ٹیپ چلادی ،وزیرقانون وزیراعلیٰ کی ایماء پرپیسے پکڑتے ،رشوت لیتے ،حمزہ کی نااہلی ،ارسلان افتخاراورشہبازشریف کے تعلق کااعتراف کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اگلاوزیراعلیٰ لاہورسے نہیں بلکہ چوہدری نثارہوں گے ۔

نجی ٹی وی پر چلائی گئی ویڈیومیں رانامشہودملک عاصم سے کہتے ہیں کہ وہ انہیں منڈی بہاوٴالدین میں ایک دوبینک لے کردے سکتے ہیں ،الائیڈبینک نہیں بلکہ سٹینڈرچارٹرڈبینک کی کچھ شاخیں دے سکتے ہیں ،آپ کوکچھ رقم دیناہوگی ملک عاصم کے پوچھنے پرکہاکہ ایک کروڑجلسے کیلئے دیاتھااب مسلم لیگ ہاوٴس کیلئے رقم دیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے وزیراعلیٰ کوکم پیسے بتائے ہیں باقی ان کے اپنے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ایم پی ایزکوپہلے بھی انہوں نے خریداتھا،ہم ووٹ خریدتے نہیں بیچتے ہیں ،ملک عاصم نے کہاکہ بیس لاکھ کاچیک ہے ،باقی رقم پیربلکہ جمعہ تک آپ کومل جائے گی ۔رانامشہودنے کہاکہ شروع میں سات ،آٹھ ایم پی ایزانہوں نے خریدے تھے کہ وہ پہلے استعفے دیں گے اورپھرانتخابات لڑیں گے ۔انہوں نے کہاکہ سی ایم کی اینکسی اورسامان وغیرہ ارسلان افتخارکودیاہواہے میں آپ کوبتادوں کہ اگلی بارسی ایم لاہورسے نہیں ہوبلکہ چوہدری نثاروزیراعلیٰ ہوں گے ۔

انہوں نے کہاکہ حمزہ شہبازنااہل ہے لیکن ہمارے پاس بندی بھی کوئی نہیں ہے ،مریم بھی عورتوں جیسی ہے مرغی کے نرخوں کے حوالے سے کہاکہ ان کی ڈیل ہوگئی ہے تین چارہفتوں میں پہلی کھیپ نکل جائے گی اوراچھی آمدنی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :