سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے وزیر اعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد کر دی

جمعرات 14 اگست 2014 09:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اگست۔2014ء)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے وزیر اعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد کر دی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے وزیر اعظم کے ججز بیان سے متعلق درخواست دائر کی تھی جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ نواز شریف نے ایک تقریب میں کہا کہ کراچی میں ججز فیصلے دینے سے ڈرتے ہیں ان کا یہ بیان توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے لہذا عدالت وزیر اعظم کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ روز بدھ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے وزیر اعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد کر دی اور کہا کہ وزیر اعظم کا یہ بیان توہین عدالت کے زمرے میں نہیں آتا۔