آزادی اور انقلاب مارچ‘ مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بند کرنے کی تیاری،حکومت نے مختلف شہروں میں موبائل سروس بند کرنے کیلئے بھی کمر کس لی ،سلام آباد کے ریڈ زون میں تو موبائل سروس غیر معینہ مدت کیلئے بند بھی کردی گئی

جمعرات 14 اگست 2014 09:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اگست۔2014ء) آزادی اور انقلاب مارچ کے توڑ کیلئے حکومت نے مختلف شہروں میں موبائل سروس بند کرنے کیلئے بھی کمر کس لی جبکہ اسلام آباد کے ریڈ زون میں تو موبائل سروس غیر معینہ مدت کیلئے بند بھی کردی گئی ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق آزادی اور انقلاب مارچ کا توڑ کرنے کے لیے رحمان ملک فارمولا پھر سے استعمال کیا جائے گا۔

تحریک انصاف کے آزادی اور عوامی تحریک کے انقلاب مارچ کو روکنے کیلئے وزارت داخلہ نے رحمان ملک فارمولے پر عمل درآمد شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کے ریڈ زون میں موبائل سروس بند کر دی گئی ہے۔ موبائل سروسز ریڈ زون کے علاقوں بری امام ،قائد اعظم یونیورسٹی، سیرینا ہوٹل، کشمیر ہائی وے اور مارگلہ روڈ تک غیر معینہ مدت تک کیلئے بند کی گئی ہیں۔پی ٹی اے نے وزارت داخلہ کی ہدایت پر لانگ مارچ کے راستے میں آنے والے پنجاب کے مختلف شہروں میں موبائل سروس بند کرنے کی تیاریوں کا حکم دے دیا۔

راولپنڈی اسلام آباد کے دیگر علاقوں میں موبائل سروس کی بندش کا فیصلہ بدھ کو کیا جائے گا۔حکومتی ذرائع کے مطابق، ریڈ زون میں موبائل فون سروس کی بندش پارلیمنٹ ہاوٴس میں 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب ہونے والی آزادی پریڈ کے باعث کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :