وزیراعظم نواز شریف (آج) بنوں میں آئی ڈی پیز اور فوجی جوانوں کیساتھ جشن آزادی منا ئیں گے،وزیراعظم آئی ڈی پیز کیمپ میں پرچم کشائی بھی کریں گے

جمعرات 14 اگست 2014 08:59

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اگست۔2014ء) وزیراعظم نواز شریف (آج) جمعرات کو بنوں میں آئی ڈی پیز اور فوجی جوانوں کیساتھ جشن آ زادی منا ئیں گے جہا ں وہ آئی ڈی پیز کیمپ میں متاثرین کے ہمراہ پرچم کشائی بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق جشن آزاد ی کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ یوم آزادی پاک فوج اور شمالی وزیرستان کے متاثرین کیساتھ منائیں گے اور ان کیساتھ آج کا دن گزاریں گے جبکہ اس موقع پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی اور وزیراعظم نواز شریف آئی ڈی پیز کیمپ میں پرچم کشائی کریں گے تاکہ ملک و قوم کو یہ پیغام دیاجاسکے کہ حکومت اور فوج کے درمیان کوئی خلیج نہیں اور حکومت کو شمالی وزیرستان کے متاثرین کا قوم کیلئے گھروں کوچھوڑنے کی قربانی کا احساس ہے۔