مفتی اعظم پاکستان مولانا تقی عثمانی کا سراج الحق کو فون ، سیاسی مسئلے کا پرامن حل نکالنے کے لیے علما ء کرام کی خدمات کی پیشکش،مخالفت برائے مخالفت کی سیاست سے بالا تر ہوکر ملک کو مشکلات سے نکالنے کی سعی کی جائے،مفتی اعظم پاکستان کی اپیل

جمعرات 14 اگست 2014 08:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اگست۔2014ء)مفتی اعظم پاکستان مولانا تقی عثمانی نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کو فون کر کے مسئلے کا پرامن حل نکالنے کے لیے علما ء کرام کی خدمات کی پیشکش کی ہے اور کہاہے کہ پوری قوم ملک میں امن وامان کے لیے فکر مند ہے ۔ سب سیاسی جماعتوں کو ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ملک میں آئین اور جمہوریت کی بالادستی کے لیے کام کرنا چاہیے ۔

انہوں نے کہاکہ یہاں شام عراق یا افغانستان جیسی صورتحال نہیں کہ ایک دوسرے کو برداشت نہ کیا جائے ۔ ہمیں بھی اب مہذب اقوام کی طرح آگے بڑھنا ہوگا اور ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرناہوگا۔

ادھرمفتی اعظم پاکستان محمد رفیع عثمانی اور دیگرجید علماء نے اپیل کی ہے کہ مخالفت برائے مخالفت کی سیاست سے بالا تر ہوکر ملک کو مشکلات سے نکالنے کی سعی کی جائے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق مفتی اعظم پاکستان محمد رفیع عثمانی ،مولاناسلیم اللہ خان،مولاناڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر،مولانامحمدعبیداللہ،مولاناعبدالمجید شیخ،حافظ فضل الرحیم اشرفی اوردیگرجیدعلماء نے لاہورسے جاری مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ملک کی موجودہ صورت حال قوم کے لئے کربناک اور پریشان کن ہے۔ ملک حالتِ جنگ میں ہے اور جنگ ملک کے اندر لڑی جا رہی ہے اس لئیاتفاق و اتحاد کی ضرورت پہلے سیکہیں زیادہ ہے۔ان علماء نے سیاست دانوں اور غیرسیاسی عناصر سے اپیل کی ہے کہ ملک و قوم کو موجودہ بحران سے نکال کر اندرونی اور بیرونی سازشوں کو ناکام بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :