شہباز شریف اور چوہدری نثار کی آرمی چیف سے ملاقات،موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعرات 14 اگست 2014 08:56

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اگست۔2014ء) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی اور موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اچانک راولپنڈی پہنچے، ان کے ہمراہ چوہدری نثار علی خان بھی تھے، دونوں رہنماوٴں نے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے اہم ملاقات کی جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ سے قبل ہونیوالی یہ ملاقات انتہائی اہمیت کی حامل ہے جبکہ لاہور ہائیکورٹ نے کسی بھی جماعت کو غیر آئینی مارچ و دھرنے سے روک دیا ہے.