وفاقی حکومت نے عمران خان کے الزامات کی تحقیقات کے لئے تین رکنی جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئے سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا ،کمیشن 90 روز میں تحقیقات مکمل کرے، وفاقی حکومت کا خط مل گیا ہے جو چیف جسٹس آف پاکستان کو پیش کیا جائے گا، وہی اس پر حتمی فیصلہ کریں گے،رجسٹرار سپریم کورٹ

جمعرات 14 اگست 2014 08:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اگست۔2014ء) وفاقی حکومت نے عمران خان کے الزامات کی تحقیقات کے لئے تین رکنی جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئے سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا کمیشن 90 روز میں تحقیقات مکمل کرے ۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت نے تحقیقاتی کمیشن کے قیام کے لئے سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا ہے وفاقی سیکرٹری قانون و انصاف کی جانب سے بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت عمران خان کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے کمیشن کے قیام کا فیصلہ کیا ہے اور وفاقی حکومت ضرورت پڑنے پر پاکستان کمیشن آف انکوائری ایکٹ 1956 ء کے تحت کمیشن قائم کر سکتی ہے وزیر اعظم کا اعلان کے مطابق تین رکنی جودیشل کمیشن کے قیام کی منظوری دی جائے اور کمیشن 90 روز میں اپنی تحقیقات مکمل کرے خط میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ کابینہ ڈویژن تحقیقاتی کمیشن کے لئے سیکر یٹریٹ اور معاونت فراہم کرے گا رجسٹرار سپریم کورٹ طاہر شہباز کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کا خط مل گیا ہے جو چیف جسٹس آف پاکستان کو پیش کیا جائے گا اور وہی اس پر حتمی فیصلہ کریں گے۔