پارلیمنٹ ہاوٴس کے احاطے میں یوم آزادی کے موقع پرمرکزی تقریب کاانعقاد،وزیر اعظم مہمان خصوصی تھے ،مسلح افواج کے چاک و چوبند دستوں کی مشترکہ آزادی پریڈ،قومی پرچم کو سلامی دی،وزیر اعظم نے گارڈ آف آنر کا مظاہرہ کیا ،قومی نغمے پیش کئے گئے ،تقریب میں سیاسی وعسکری قیادت کے علاوہ غیرملکی سفارتکار،وزراء ،سپیکرقومی اسمبلی ،چیئرمین سینٹ اور اپوزیشن لیڈر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی

جمعرات 14 اگست 2014 08:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اگست۔2014ء) ملک کے 68ویں یوم آزادی کے موقع پر پارلیمنٹ ہاوٴس کے احاطے میں مرکزی تقریب کاانعقادکیاگیا،تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ، مسلح افواج کے چاک و چوبند دستوں نے اللہ اکبر کی دھن پر مشترکہ آزادی پریڈ کی او ر قومی پرچم کو سلامی دی ۔وزیراعظم محمدنوازشریف تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ جنہوں نے آزادی پریڈ کا معائنہ کیا ۔

یوم آزادی کی مرکزی تقریب میں قومی نغمے بھی پیش کیے گئے،پاک فوج کے ڈرمرز نے ڈرمز بجانے کا دلکش مظاہر ہ کیا اس موقع پر پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے فلائینگ پاسٹ کا دلکش مظاہرہ کیا ۔

تقریب میں سیاسی وعسکری قیادت کے علاوہ غیرملکی سفارتکاروں ،وزراء ،سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق، چیئرمین سینٹ نئیر حسین بخاری اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی شریک ہوئے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم میاں محمدنوازشریف تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔تقریب میں وزیراعظم کے علاوہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف ،چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشدمحمود،پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد آصف سندھیلہ، غیرملکی سفارتکار،وفاقی وزراء اسحاق ڈار، خواجہ آصف، احسن اقبال، پرویز رشیدکے علاوہ اعجاز الحق، رشید گوڈیل، محمود خان اچکزئی بھی تقریب میں شریک ہوئے۔رات بجے قومی سلام پیش کیا گیا جس میں قومی ترانہ بجایا گیا ۔