مقبوضہ کشمیر میں اس وقت دو سو عسکریت پسند سرگرم ہیں ، بھارت

بدھ 13 اگست 2014 09:08

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13اگست۔2014ء)بھارت نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں اس وقت دو سو عسکریت پسند سرگرم ہیں ۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ اور بحرین جیجیو نے لوک سبھا کو آگاہ کیا کہ 1996ء تک جموں وکشمیر میں مختلف تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 6800عسکریت پسند فعال تھے جو کہ گزشتہ سال اور رواں سال کم ہو کر بالترتیب دو سو چالیس اور 199رہ گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ریاست کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد وہاں سے فوج کے انخلاء یا پھر مزید فوج کی تعیناتی کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے ۔