”اللہ اوراس کے رسول کی اطاعت کرواورآپس میں جھگڑامت کروورنہ متفرق اورکمزورہوکربزدل ہوجاوٴگے ،وزیراعظم کے خطاب سے قبل تلاوت کلام پاک کاترجمہ

بدھ 13 اگست 2014 09:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13اگست۔2014ء)وزیراعظم محمد نواز شریف کے خطاب سے قبل کی گئی تلاوت کلام پاک کاترجمہ یہ ہے ،اللہ کے نام سے شروع جونہایت مہربان اوررحم کرنے والاہے ،”اللہ اوراس کے رسول کی اطاعت کرواورآپس میں جھگڑامت کروورنہ متفرق اورکمزورہوکربزدل ہوجاوٴگے ،دشمنوں کے سامنے تمہاری ہوااکھڑجائے گی اورصبرکروبے شک اللہ صبرکرنے والوں کے ساتھ ہے اورایسے لوگوں کی طرح نہ ہوجاوٴجواپنے گھروں سے اتراتے ہوئے اورلوگوں کودکھلاتے ہوئے نکلتے تھے اورجولوگوں کواللہ کی راہ سے روکتے تھے اوراللہ ان کے کاموں کوجووہ کررہے ہیں اپنے علم اورقدرت کے ساتھ احاطہ کئے ہوئے ہے۔

متعلقہ عنوان :