جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو سپریم کورٹ کا جج بنانے اور جسٹس غلام مصطفی مینگل کو چیف جسٹس ہائیکورٹ بنانے کی سفارش کردی،سندھ کے سات اور بلوچستان ہائی کورٹ کے تین ایڈیشنل ججز کی تقرری کی سفارش

بدھ 13 اگست 2014 09:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13اگست۔2014ء)چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن نے بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو سپریم کورٹ کا جج بنانے اور جسٹس غلام مصطفی مینگل کو چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ بنانے کی سفارش کردی ، علاوہ ازیں سندھ کے سات اور بلوچستان ہائی کورٹ کے تین ایڈیشنل ججز کی تقرری کی بھی سفارش کی ہے ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس منگل کے روز منعقد ہوا

جس میں کمیشن کے ارکان نے شرکت کی ۔ اس دوران چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ قاضی فائز عیسیٰ کو جج سپریم کورٹ بنانے اور جسٹس غلام مصطفی مینگل کو چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ بنانے کے حوالے سے تفصیل سے مشاورت کی گئی اور بعد ازاں درج بالا دونوں جج صاحبان کے حوالے سے سفارش کردی گئی ۔ علاوہ ازیں سندھ ہائی کورٹ کے ساتھ اور بلوچستان ہائی کورٹ کے تین ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے حوالے سے بھی سفارش کی گئی ہے جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کو پارلیمانی کمیشن کے روبرو رکھا جائے گا جو اس کا حتمی فیصلہ کرے گی ۔