قومی اسمبلی میں حکومت ،پی پی اور اتحادی ارکان کی طاہر القادری اور عمران خان پر تنقید ، جمہوریت کے خلاف تمام سازشیں ناکام بنانے کا عزم، جو ادارہ اور گروپ آئین اور پارلیمنٹ کو چھیڑے گا اس کیخلاف بغاوت جائز ہے اور اس کیخلاف جنگ کرینگے،محمود اچکزئی، القاعدہ کیخلاف آپریشن کیا جاتا ہے القادری کیخلاف بھی آپریشن کیاجائے ،عبدالستار بچانی،طاہر القادری کو پاکستان کے ساتھ اتنی محبت ہے تو کینیڈا کی شہریت ترک کردیں، عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو عمران کی نشست پر بھی دھاندلی ہوئی،شیخ آفتاب،آئین کی پاسداری کی سب بات کرتے ہیں لیکن عملداری نہیں ہوتی،عبدالرشید گوڈیل،پارلیمنٹ سے بھی انصاف نہیں ملا تو پھر حق کے لیے سڑکوں پر نکلناپڑا،مراد سعید، نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے عزائم جمہوریت کیلئے خطرناک ہیں وہ منہاج القرآن کو رائیونڈ والے بادشاہ نہیں بلکہ عمران خان بنی گالہ کے بادشاہ ہیں، عبدالقادر بلوچ

بدھ 13 اگست 2014 09:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13اگست۔2014ء)قومی اسمبلی میں حکومت اور اتحادی ارکان نے ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہی کہ جمہوریت کے خلاف تمام سازشیں ناکام بنا دیں گے،محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پارلیمنٹ اور آئین پر کوئی کمپرومائز نہیں کرینگے جو بھی ادارہ اور گروپ آئین اور پارلیمنٹ کو چھیڑے گا اس کیخلاف بغاوت جائز ہے اور اس کیخلاف جنگ کرینگے ۔

پیپلز پارٹی کے عبدالستار بچانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں محل نہیں بنائے آئین اور جمہوریت کے لیے آخری دم تک لڑینگے ۔ القاعدہ کیخلاف تو آپریشن کیا جاتا ہے لیکن القادری کیخلاف بھی آپریشن کیاجائے ، وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کیخلاف کھلے عام سازشیں ہورہی ہیں، طاہر القادری کو پاکستان کے ساتھ اتنی محبت ہے تو کینیڈا کی شہریت ترک کردیں ۔

(جاری ہے)

عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو پھر عمران خان کی جیتی ہوئی نشست پر بھی دھاندلی ہوئی ہے ۔ ایم کیو ایم کے عبدالرشید گوڈیل نے کہا کہ آئین کی پاسداری کی تو سب بات کرتے ہیں لیکن اس پر عملدآری نہیں ہوتی اور عوام کے مسائل حل نہیں ہوتے ہیں۔ پی ٹی آئی کے مراد سعید نے کہا کہ تحریک انصاف نے جعلی انتخابات کے حوالے سے انصاف لینے کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس کا دروازہ کھٹکھٹایا پھر بھی انصاف نہیں ملا تو پھر حق لینے کے لیے سڑکوں پر نکلناپڑا۔

وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے عزائم جمہوریت کیلئے خطرناک ہیں وہ منہاج القرآن کو سیاسی مقصد کے لیے استعمال کرنا چاہیے عمران خان پورے نظام کو لپیٹنا چاہتے ہیں، تحریک انصاف کوصوبہ خیبر پختونخواہ میں کوئی شکایت نہیں اور صرف لاہور سے شکایت ہے ۔ رائیونڈ والے بادشاہ نہیں بلکہ عمران خان بنی گالہ کے بادشاہ ہیں اور عمران خان کی گردن میں سریا ہے ۔

عمر ایوب خان نے کہا کہ تحریک انصاف کو دھاندلی ثابت کرنی ہے تو اسمبلیوں سے استعفے دے کر دوبارہ الیکشن میں جائیں ۔ منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہم نے بادشاہوں کیخلاف جدوجہد کی ہے جو آدمی آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی کی حمایت کرتا ہے اس کے ساتھ ہیں ۔ پارلیمنٹ اور آئین پر کوئی کمپرومائز نہیں کرینگے جو بھی ادارہ اور گروپ آئین اور پارلیمنٹ کو چھیڑے گا اس کیخلاف بغاوت جائز ہے اور اس کیخلاف جنگ کرینگے ۔

انہوں نے کہا کہ جو پارٹیاں جمہوریت کو تسلیم کرتی ہیں پورے ملک میں جلسے جلوس کریں بلوچستان میں جمہوریت اور پارلیمنٹ کے لئے جلوس نکالیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان خدا کو مانیں جلسے جلوس سے اجتناب کریں لوگوں کی طاقت کے ساتھ نہیں لڑا جاتا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جھنڈوں سے نہیں بلکہ لوگوں کے دل جیتنے سے مضبوط ہوگا ، آئین کو چھیڑا گیا تو فیڈریشن باقی نہیں رہے گی ۔

پیپلز پارٹی کے عبدالستار بچانی نے کہا کہ پارلیمنٹ میں آدھے سے زیادہ لوگوں نے جمہوریت کیلئے جانیں دی ہیں ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی کو شہید کیا گیا ہم نے کسی سے بدلہ لینے کیلئے نہیں کیا، پیپلز پارٹی نے صبر و تحمل سے پانچ سال گزارے ہیں ملک میں ابھی تک جمہوریت مضبوط نہیں ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ ایک شخص خود ساختہ شہید کہلوا رہا ہے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں محل نہیں بنائے آئین اور جمہوریت کے لیے آخری دم تک لڑینگے ۔

القاعدہ کیخلاف تو آپریشن کیا جاتا ہے لیکن القادری کیخلاف بھی آپریشن کیاجائے ،حکومت کے درمیان بھی کھچڑی پکی ہوئی ہے ۔مسلم لیگ ق نے جمہوریت کیلئے قربانیاں نہیں دیں جبکہ بھٹو خاندان اور میاں نواز شریف کے خاندان نے قربانیاں دی ہیں ۔ وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پانچ سال تدبر سے گزارے ملک میں جمہوریت کیخلاف کھلے عام سازشیں ہورہی ہیں، طاہر القادری کو پاکستان کے ساتھ اتنی محبت ہے تو کینیڈا کی شہریت ترک کردیں ۔

انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو پھر عمران خان کی جیتی ہوئی نشست پر بھی دھاندلی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان خود کو وزیراعظم سمجھ رہے ہیں، جو لوگ آئین اور قانون کو نہیں مانتے وہ چور دروازے سے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں ۔

ایم کیو ایم کے عبدالرشید گوڈیل نے کہا کہ عوام مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ ہیں، آئین کی پاسداری کی تو سب بات کرتے ہیں لیکن اس پر عملدآری نہیں ہوتی اور عوام کے مسائل حل نہیں ہوتے ہیں حق کا پرچم بلند کروں گا،ہم بحیثیت قوم انتہا پسند ہوتے جارہے ہیں ۔

پی ٹی آئی کے مراد سعید نے کہا کہ تحریک انصاف نے جعلی انتخابات کے حوالے سے انصاف لینے کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس کا دروازہ کھٹکھٹایا پھر بھی انصاف نہیں ملا تو پھر حق لینے کے لیے سڑکوں پر نکلنا پڑا جمہوریت نام ہے عوام کی فلاح وبہبود اور ان کے مسائل حل کرنے کا جو کہ نہیں ہورہے ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو مضبوط کرنا ہے تو صاف شفاف انتخابات اور الیکشن کمیشن میں اصلاحات کرنا ہونگی ۔

حکومت کی کارکردگی زیرو ہے اور پولیس کو گلو بٹ بنایا ہوا ہے،جمہوریت کو کچھ ہوا تو اس کے نقصان کی ذمہ داری حکومت اور حکمران ہونگے ۔ وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے عزائم جمہوریت کیلئے خطرناک ہیں اور انہوں نے اپنے خطاب میں مرنے مارنے کی بات کی ہے، طاہر القادری حسینیت کے پیروکار نہیں بلکہ یزیدیت کے پیروکار ہیں ۔

منہاج القرآن کو سیاسی مقصد کے لیے استعمال کرنا چاہیے عمران خان پورے نظام کو لپیٹنا چاہتے ہیں، تحریک انصاف کوصوبہ خیبر پختونخواہ میں کوئی شکایت نہیں اور صرف لاہور سے شکایت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رائیونڈ والے بادشاہ نہیں بلکہ عمران خان بنی گالہ کے بادشاہ ہیں اور عمران خان کی گردن میں سریا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف قوم کو طالع آزماؤں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے ۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کی آسیہ ناصر نے کہا کہ قائداعظم نے پاکستان اس لیے یہاں بار بار جمہوریت ڈی ریل ہو عوام کے دیئے گئے مینڈیٹ کی توہین نہ کریں، صوبہ خیبر پختونخواہ کی حکومت نے کچھ بھی ڈیلیورنہیں کیا ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے عمر ایوب خان نے کہا کہ تحریک انصاف آئین کو ختم کرنا چاہتی ہے انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے الیکشن ٹریبونل کام کرے گا الیکشن کمیشن نہیں کرے گا ۔

دھاندلی تحریک انصاف نے کی ہے۔تحریک انصاف کو دھاندلی ثابت کرنی ہے تو اسمبلیوں سے استعفے دے کر دوبارہ الیکشن میں جائیں ۔ تحریک انصاف نے آئی ڈی پیز کا پیسہ وزراء کو تنخواہوں کی مد میں دیئے ہیں اور یہ ناکامی چھپانے کے لیے بھاگنا چاہتے ہیں ۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے قرارداد پیش کی کہ 67ویں یوم آزادی پر پوری قوم کو مبارکباد کی ایوان نے قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی ۔