طاہر القادری نے بدامنی اور تشدد کے الزامات کو مسترد کردیا،ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت عالمی اور قومی ادارے اور سیاسی جماعتیں منہاج القران کا دورہ کریں اسلحہ ملا تو انقلاب مارچ کی کال واپس لے لوں گا،طاہر القادری،نہیں ملا تو پھر کنٹینرز ہٹا دیئے جائیں گے ہم جنگ ‘ بدامنی اور مسلح جدوجہد کے خلاف ہیں، نوازشریف نے اپنی تقریرمیں ماڈل ٹاوٴن میں بربریت اورشہداء کاذکرتک نہیں کیا،میڈیا سے گفتگو

بدھ 13 اگست 2014 09:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13اگست۔2014ء)تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہاہے کہ وزیر اعظم نوازشریف نے اپنی تقریرمیں ترقی وخوشحالی کے تذکرے کئے لیکن ماڈل ٹاوٴن میں ہونے والی بربریت اورشہداء کاذکرتک نہیں کیا،کاش وہ عوام پرہونے والے مظالم کے بارے میں بھی بتاتے ۔وزیراعظم کے خطاب کے بعدمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاوٴن میں جاں بحق افرادکے ورثاء آج تک اپنی ایف آئی آردرج نہیں کراسکے ،کاش نوازشریف اپنے خطاب میں ترقی اورخوشحالی کاذکرتوبہت ذکرکیاکاش وہ ماڈل ٹاوٴن کے شہداء کابھی ذکرکرتے اورجوکچھ 17جون کوہوااس کابھی ذکرکرتے نوازشریف اپنے کارناموں میں 25ہزارکارکنوں کی گرفتاری کابھی ذکرکرتے کیاملک میں بدمنی اورریاستی بربریت کامظاہرہ ملک کی ترقی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دوسرے شہروں سے آنے والے قافلوں کیاقصورتھاجن پرپولیس نے ظلم وبربریت کی کاش وہ اپنے ان رویوں کابھی ذکرکرتے جن کانام انہوں نے جمہوریت رکھاہے ،کاش وہ ذکرکرتے کہ قافلے پرگولیاں چلاناشاندارعوامی فتح ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے ان کے کارکنوں کومقیدکررکھاہے اورابتدائی طبی امداداورایمبولینس کوراستہ نہ ملنے پرایک کارکن جاں بحق ہوگیا۔

انہوں نے کہاکہ کاش نوازشریف یہ کتنی بیٹیاں لاپتہ ہیں ۔

قبل ازیں تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے بدامنی اور تشدد کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت عالمی اور قومی ادارے اور سیاسی جماعتیں منہاج القران کا دورہ کریں اسلحہ ملا تو انقلاب مارچ کی کال واپس لے لوں گا اور نہیں ملا تو پھر کنٹینرز ہٹا دیئے جائیں گے ہم جنگ ‘ بدامنی اور مسلح جدوجہد کے خلاف ہیں لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ منہاج القرآن کسی بھی قسم کے تشدد اور حکومتوں کے خلاف مسلح جدوجہد کے خلاف ہے پولیس نے ہمارے کارکنوں پر ظلم و تشدد کیا اور لاٹھیاں برسائیں اور الزام بھی ہمارے کارکنوں پر تشدد کا الزام لگایا جارہا ہے پولیس نے ہمارے کارکنوں پر گولیاں چلانے کا بھی الزام لگایا ہے جو کہ محض جھوٹا اور بے بنیاد ہے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ہمارے کارکنوں کیلئے کھانا بھیجا اور یہاں میڈیکل کیمپ لگایا جس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں لیکن حکومت نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے بھیجا گیا راشن بھی ماڈل ٹاؤن نہیں لے جانے دیا حکومت کا یہ فعل قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ حکومت ہم پر اسلحہ چلانے کا الزام لگا رہی ہے ہمارے کسی کارکن کے پاس اسلحہ ہے اور نہ کسی کو اسلحہ چلانا آتا ہے انہوں نے کہا کہ میں ایمنسٹی انٹرنیشنل بیبن الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں‘ انسانی حقوق کے قومی اداروں اور تنظیموں ‘ سول سوسائٹی کی تنظیموں کو منہاج القرآن سیکرٹریٹ آنے کی دعوت دیتا ہوں کہ وہ آئیں اور تلاشی لیں میں پیپلزپارٹی کے راہنماؤں ‘ قمر زمان کائرہ ‘ این اے پی اور دیگر جماعتوں کے دو دو ارکان اور حکومت کے معتبر ارکان بھی آئیں اور تلاشی میں اگر منہاج القرآن سیکرٹریٹ سے اسلحہ کی کھیپ برآمد ہوئی تو پھر وہ انقلاب مارچ کی کال واپس لے لیں گے اور اگر نہیں ملے تو پھر حکومت کنٹینرز ہٹا دے انہوں نے کہا کہ حکومت راستے سے کنٹینرز ہٹائے امن کی ضمانت انہیں میں دیتا ہوں۔