حکومت اورفوجی قیادت کا دارالحکومت تک مارچ روکنے پر اتفاق،کو ر کمانڈر کانفرنس کی ایمرجنسی میں طلبی مارچ کرنے والوں کو اسلام آباد کی طرف آنے سے روکنے کے آپریشن کو کوآرڈی نیٹ کرنا تھا،برطانوی اخبار”ٹیلی گراف کا دعویٰ

بدھ 13 اگست 2014 08:59

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13اگست۔2014ء)برطانوی اخبار”ٹیلی گراف نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی طرف سے کو ر کمانڈر کانفرنس کی ایمرجنسی میں طلبی مارچ کرنے والوں کو اسلام آباد کی طرف آنے سے روکنے کے آپریشن کو کوآرڈی نیٹ کرنا تھا۔اخبار نے لکھا کہ پاکستان کی حکومت اور فوجی قیادت نے دارالحکومت تک مارچ کو روکنے کاعہد کیا ہے۔

حکام نے خبردار کیا ہے کہ مظاہرین کئی ہزارفوجیوں کا سامنا کریں گے سڑکوں کو ٹرک کنٹینرز کے ساتھ بلاک کردیا گیا۔۔ وزیر اعظم نے واضح کیا کہ ان کی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کے پیچھے سابق آمر جنرل پرویز مشرف کے حامی ہیں۔عمران خان کے نئے الزامات کا مقصد ریلی کیلئے لوگوں کی حمایت حاصل کرنا ہے۔

اخبار کے مطابق عمران خان کا وزیر اعظم کے خلاف انتخابی دھاندلی کے نئے دعوے سامنے آئے ہیں ان کا ایک لاکھ مظاہرین کے ساتھ اسلام آباد کی طرف مارچ کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے افتخار چوہدری سمیت اعلیٰ ججوں،نجم سیٹھی اور دیگر الیکشن حکام پرمزید الزامات لگا کر ریلی کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی۔جسٹس افتخار چودھری اور نجم سیٹھی نے سختی سے ان دعووں کی تردید کی۔اور عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔ اخبار لکھتا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے مظاہرین کو روکنے کی خاطر ایک آپریشن کو کو آرڈینیٹ کرنے کے لئے کور کمانڈرز کا ایمرجنسی اجلاس طلب کیا۔

متعلقہ عنوان :