نواز شریف منتخب وزیراعظم ہیں، استعفیٰ نہیں دیں گے، موجودہ صورت حال اور سیاسی تناوٴ میں کمی کیلئے وزیراعظم نواز شریف اور عمران خان کے مابین کسی بھی ملاقات وقت ملاقات کا امکان ہے‘اٹارنی جنرل آف پاکستان

بدھ 13 اگست 2014 08:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13اگست۔2014ء) اٹارنی جنرل آف پاکستان نے کہا ہے کہ نواز شریف منتخب وزیراعظم ہیں، استعفیٰ نہیں دیں گے، انہوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال اور سیاسی تناوٴ میں کمی کیلئے وزیراعظم نواز شریف اور عمران خان کے مابین کسی بھی ملاقات وقت ملاقات کا امکان ہے۔لاہور ہائی کورٹ میں آزادی مارچ کے خلاف دائر درخواست کی سماعت جسٹس خالد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی، سماعت کے دوران اٹارنی جنرل آف پاکستان نے حکومت کی جانب سے موٴ قف پیش کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف منتخب وزیراعظم ہیں، استعفٰی نہیں دیں گے، وزیراعظم کسی بھی وقت عمران خان سے بات کرنے کیلئے تیار ہیں۔

اٹارنی جنرل کا مزید کہنا تھا کہ جس جگہ ، جس وقت عمران خان بلائیں گے، وزیراعظم نواز شریف مذاکرات کے لئے چلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ میں شہری کی جانب سے اسلام آباد میں ہونے والے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے خلاف درخواست دائر کی تھی، درخواست میں موٴقف اختیار کیا گیا تھا کہ سیاسی تنازعات مذاکرات سے حل ہونے چاہئیں۔ اس موقع پر جسٹس خالد کا کہنا تھا کہ ملکی سلامتی خطرے میں ہے، جسٹس شاہد حمید ڈار نے ریمارکس دیئے کہ وزیراعظم بغیر کسی دعوت کے عمران خان کے گھر چلے جائیں۔دائر درخواست پر عدالت نے عمران خان، چوہدری شجاعت، طاہر القادری، پرویز الٰہی اور شیخ رشید کو آج طلب کیا تھا۔