عمران خان اورطاہرالقادری اقتدارکے بھوکے ہیں،خواجہ آصف،خدشہ ہے انقلاب والے خودلاشیں گرائیں گے ،قادری اورعمران کے مطالبات بدلتے رہتے ہیں، پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن نے جمہوریت کیلئے قربانیاں دی ہم نے اٹک قلعے میں قیدیں کاٹی ،بھٹوجمہوریت کیلئے پھانسی چڑھ گئے،وزیردفاع کی نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 12 اگست 2014 05:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12اگست۔2014ء)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ عمران خان اورطاہرالقادری اناپرست اوراقتدارکے بھوکے ہیں ،خدشہ ہے انقلاب والے خودلاشیں گرائیں گے ،قادری اورعمران کے مطالبات بدلتے رہتے ہیں ،طاہرالقادری خودکوقانون کی طرف بلارہے ہیں ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن نے جمہوریت کیلئے قربانیاں دی ہم نے اٹک قلعے میں قیدیں کاٹی ،بھٹوجمہوریت کے لئے پھانسی چڑھ گئے ،اورمحترمہ شہیدہوئیں سیاست اسے کہتے ہیں جوکنٹینروں میں بیٹھ کرنہیں ہوتی ۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان اورطاہرالقادری دونوں اناپرست اوراقتدارکے بھوکے ہیں خدشہ ہے انقلاب والے خود لاشیں گرائیں گے ،طاہرالقادری توشاہدذہنی طورپربھی درست نہیں جومردوں سے باتیں کرتے ہیں اورکبھی کچھ کبھی کچھ کہتے ہیں ان دونوں کے مطالبات بھی بدلتے رہتے ہیں ،اوریہ آدھ گھنٹہ بھی اپنے بیان پرقائم نہیں رہ سکتے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کچھ میڈیامیں اذانیں اورہیڈلائنزلگی ہوئی ہیں اورمہذب معاشروں میں اذانیں نہیں بکتیں میں نے میڈیاچینل پرجوالزامات لگائے اس پرآج بھی قائم ہوں اس چینل نے اپنی سزاتسلیم کرلی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ طاہرالقادری خودکوقانون کی طرف بلارہے ہیں اورقانون کسی وقت بھی حرکت میں آئے گااوروہ گرفتارہوجائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کاچائنہ سیٹ بولرجیساہے ریاستیں خواہشات کے تابع نہیں ہوتیں ریاستیں آئین اورقانون کے تابع ہوتی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :