آزادی مارچ روکنے کے لیے دائر درخواستوں پر لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان، طاہرالقادری اور شیخ رشید کو آج طلب کر لیا

منگل 12 اگست 2014 05:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12اگست۔2014ء) آزادی مارچ روکنے کے لیے دائر درخواستوں پر لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان، طاہرالقادری اور شیخ رشید کو اْج منگل کو طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

آزادی مارچ روکنے کے لیے دائر درخواستوں پر لاہور ہائی کورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے، جس کے تحت عدالت نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری اور پاکستانی عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو آج عدالت طلب کیا گیا ہے، اس کے علاوہ پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی اور پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کو بھی آج عدالت طلب کیا گیا ہے۔