الیکشن ٹربیونل نے این اے 211 نوشیرو فیروز سے کامیاب ہونے والے وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی کا انتخاب کو کالعدم قرار دے دیا،پیپلزپارٹی کے امیدوار ذوالفقار بہین کو کامیاب قرا ر دے دیا

منگل 12 اگست 2014 05:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12اگست۔2014ء) الیکشن ٹربیونل نے این اے 211 نوشیرو فیروز سے کامیاب ہونے والے وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی کا انتخاب کو کالعدم قرار دے دیا۔ پیپلزپارٹی کے امیدوار ذوالفقار بہین کو کامیاب قرا ر دے دیا۔ الیکشن ٹربیونل کراچی جسٹس ڈاکٹر ظفر احمد شیرانی نے حلقہ این اے 211 کے انتخابی عذرداری کا فیصلہ سنایا۔

(جاری ہے)

فیصلے میں غلام مرتضیٰ جتوئی کے 11مئی 2013 ء کے انتخابات میں کامیابی کو کالعدم قرار دیا فیصلے کے مطابق 2002 ء میں غلام مرتضیٰ جتوئی کی ڈگری جعلی ثابت ہوئی جس کے بعد وہ صادق اور امین نہیں رہے اس بنا پر غلام مرتضیٰ جتوئی 2013 ء کے الیکشن لڑنے کے اہل نہیں تھے اس وجہ سے ان کے انتخابات کو کالعدم قرار دیا۔

پیپلزپارٹی کے امیدوار ذوالفقار بہین دوسرے نمبر تھے ان کو کامیاب قرار دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :