پاکستان کی تاریخ میں لانگ مارچ کی ابتداء نواز شریف اور راجہ ظفر الحق نے کی تھی،اعتزاز،حکومت طاقت اور اقتدار کے نشہ میں عمران خان اور طاہرالقادری کو اسلام آباد آنے سے روکے گی تو سخت رد عمل ہوگا،سینٹ میں اظہار خیال

منگل 12 اگست 2014 05:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12اگست۔2014ء)سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن نے کہاہے کہ پاکستان کی تاریخ میں لانگ مارچ کی ابتداء1989ء کو وزیراعظم نواز شریف اور راجہ ظفر الحق نے کی تھی۔

(جاری ہے)

سینیٹ کے اجلاس میں آرٹیکل245 پر بحث کے دوران انہوں نے کہا کہ17 اگست1989ء کو ضیاء الحق کی برسی کے موقع پر پنجاب بھر سے کارکنوں کو لایا گیاا جس میں1000بسوں سمیت دیگر گاڑیوں کا قافلہ تھا،میں وزیرداخلہ تھا،بے نظیر بھٹو سمیت کابینہ نے فیصلہ کیا تھا کہ لانگ مارچ کے شرکاکو اسلام آباد داخل نہیں ہونے دیا جائے گا،مگر میں نے جب تجویز پیش کیں تو محترمہ نے مجھے کہا کہ شرکاء کو اسلام آباد آنے دیا جائے،حکومت طاقت اور اقتدار کے نشہ میں عمران خان اور طاہرالقادری کے شرکاء کو اسلام آباد آنے سے روکے گی تو سخت رد عمل ہوگا،شرکاء مارچ کو اسلام آباد آنے دیا جائے۔