جسٹس رمدے اور جسٹس ریاض کیانی کی طرف سے عمران خان کے الزامات کی تردید،ان کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں، الگ الگ بیانات جاری

منگل 12 اگست 2014 05:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12اگست۔2014ء)سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ خلیل الرحمان رمدے،الیکشن کمیشن آف پاکستان سے پنجاب سے رکن جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے پریس کانفرنس میں اپنے اوپر انتخابی دھاندلی کے حوالہ سے لگائے گئے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اس پر قانونی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری ہونے والے الگ الگ بیانات میں جسٹس ریٹائرڈ خلیل الرحمان رمدے نے کہا کہ عمران خان نے محض یہ کہانی تراشی ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، انہوں نے کہا کہ وہ عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ جسٹس ریاض کیا نی کی طرف سے جاری ہونیوالے بیان میں بھی الزامات کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ عمران خان کے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں اور ان الزامات کو کوئی تسلیم نہیں کرتا ۔

متعلقہ عنوان :