نوازشریف نے خودبھی لانگ مارچ کیادوسروں کونہیں روکناچاہئے، سراج الحق،14اگست آزادی کادن ہے ،لوگ جشن منانے اسلام آبادآئیں توکوئی قباحت نہیں،اسلام آبادکونوگوایریابناناجمہوری رویہ نہیں، عمران خان سے ملاقات کے بعد گفتگو

منگل 12 اگست 2014 05:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12اگست۔2014ء)امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ ملک کوبچانااپنافرض سمجھتے ہیں اورمسئلے کاباوقارحل چاہتے ہیں ،نوازشریف نے خودبھی لانگ مارچ کیادوسروں کونہیں روکناچاہئے ،14اگست آزادی کادن ہے ،لوگ جشن منانے اسلام آبادآئیں توکوئی قباحت نہیں ،سڑکیں اورپٹرول پمپ بندکرنااوراسلام آبادکونوگوایریابناناجمہوری رویہ نہیں ،ہم عوام کی تکالیف کم کرناچاہتے ہیں ۔

لاہورمیں عمران خان سے ملاقات کے بعدمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ عمران خان کاموٴقف ہے کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے اوراس کے ثبوت بھی موجودہیں ،عمران خان اوران کی ٹیم سے ملاقات ہوئی ہے جنہیں ہم نے تفصیل سے سناہے اورہم حکومت اوردیگرسیاسی جماعتوں سے بات کررہے ہیں اوراس صورتحال کاباوقارحل نکالنے کی کوشش میں ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ موجودہ جمہوری سسٹم سے ہم بھی مطمئن نہیں اورانتخابات میں ہمارے بھی تحفظات ہیں ،مرکزی حکومت نے عمران خان کے موٴقف کونہیں سنا۔

انہوں نے کہاکہ لانگ مارچ کرنااوراحتجاج کرناآئین کی خلاف ورزی نہیں ،لانگ مارچ مسلم لیگ ن نے بھی کیاہے ،کسی اورکومارچ کرنے سے نہیں روکناچاہئے ،حکومت راستوں سے کنٹینرزہٹائے اورلوگوں کی تکالیف کودورکرے ۔

شہبازشریف کی محض زبانی معافی کافی نہیں وہ اپنے عمل سے ثابت کریں کہ عوام کوتحفظ دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ طاہرالقادری بھی اس ملک کے شہری ہیں احتجاج کرناان کابھی حق ہے ،عمران خان نے یقین دلایاہے کہ جمہوریت ختم نہیں ہوگی اورنہ ہی توڑپھوڑہوگی ۔انہوں نے کہاکہ میں جماعت اسلامی کاذمہ دارہوں حکومت کاپیغام رساں نہیں ہوں ہماراموٴقف واضح ہے کہ عوام کی تکالیف کم کی جائیں اورہم اپوزیشن سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ چودہ اگست کوآزادی کادن ہے اگرلوگ جشن منانے اسلام آبادآتے ہیں تواس میں کیاقباحت ہے سڑکیں بندکرنااوراسلام آبادمیں آنے سے روکناجمہوری رویہ نہیں ۔قبل ازیں سراج الحق نے عمران خان سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماوٴں کے درمیان آزادی مارچ اوردیگرامورپرتبادلہ خیال کیاگیاسراج الحق نے عمران خان کوبات چیت کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کامشورہ دیااس موقع پرشاہ محمودقریشی اوردیگررہنمابھی موجودتھے۔