وزیراعظم میاں نواز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت کا اہم اجلاس

منگل 12 اگست 2014 05:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12اگست۔2014ء) وزیراعظم میاں نوازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ(ن)کی اعلی قیادت کا اہم اجلاس جاتی عمرہ رائے ونڈمیں ہوا جس میں وزیرقانون پنجاب رانا مشہود احمد نے آزادی مارچ اور انقلاب مارچ سے پیدا ہونے والی ممکنہ صورتحال کے بارے میں تفصلی بریفنگ دی ‘اجلاس میں وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف‘احسن اقبال‘پرویزرشید‘اعلی افسران اور مسلم لیگ(ن)کے قائدین نے شرکت کی-