وزیراعظم اور عمران خان کے درمیان آج رابطہ متوقع،مثبت ردعمل کی صورت میں آئندہ دو روز میں ملاقات بھی ہو سکتی ہے ‘ ذرائع،سراج الحق اور مولانا طارق جمیل بھی صورتحال کو سنبھالادینے کیلئے میدان میں اتر آئے

منگل 12 اگست 2014 05:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12اگست۔2014ء) وزیراعظم نوازشریف اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے درمیان (آج)منگل کے روزلاہور میں رابطہ متوقع ہے۔

(جاری ہے)

ذمہ دار ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف آزادی مارچ رکوانے کے لیے عمران خان سے پہلے فون پر رابط کریں گے اور بعد ازاں ان کی مثبت ردعمل کی صورت میں آئندہ دو روزمیں نوازشریف اور عمران خان کے درمیان ملاقات بھی ہو سکتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ا س سلسلہ میں جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق اور تبلیغی جماعت کے رہنما مولانا طارق جمیل سمیت کچھ دیگر اہم شخصیات سرگرم عمل ہوچکی ہیں تاکہ ان دونوں کی ملاقات کراکے معاملات کو سنبھالا جا سکے ۔