عمران خان کے الزامات کاجواب پوائنٹ ٹوپوائنٹ دیں گے،شیرافگن،عمران خان کے الزامات پراسلام آبادمیں بطورادارہ وضاحت کریں گے،ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن

منگل 12 اگست 2014 05:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12اگست۔2014ء)ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن شیرافگن نے کہاہے کہ عمران خان کے الزامات کاجواب پوائنٹ ٹوپوائنٹ دیں گے ،عمران خان الزامات پراسلام آبادمیں بطورادارہ وضاحت کریں گے ،محبوب انوراورطارق قادری وضاحت کرناچاہتے تھے ۔

(جاری ہے)

کراچی میں صوبائی الیکشن کمشنرزکے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمدپردومرتبہ توسیع کاالزام لگایاہے انہیں 2011سے پہلے توسیع دی گئی ،عمران طارق قادری کاپنجاب میں کبھی تبادلہ نہیں ہوا،کسی کونہیں چاہتے ہیں ،عمران خان کے الزامات کے بھرپورجواب دیں گے ۔

صوبائی الیکشن کمیشن انورمحبوب نے کہاکہ عمران خان نے مجھ پرزائدبیلٹ پیپرچھپوانے کاالزام لگایاایک بیلٹ پراضافہ نہیں کیا۔بیلٹ پرصرف حکومتی پرنٹنگ ہاوٴس میں دیئے جاتے ہیں ۔طارق قادری نے کہاکہ ریاض کیانی نے آج تک کسی سیاسی رہنماکی ملاقات نہیں کی ،میراپنجاب میں تبادلہ عارضی طورپرکیاگیا۔