طاہر القادری نے اپنے کارکنوں کو لائسنس ٹو کل جاری کردیا ہے تحریک انصاف عوامی تحریک کی بی ٹیم بن گئی ہے۔ میڈیا قتل پر اکسانے والوں کا بائیکاٹ کرے،احسن اقبال، سابق اسپائی ماسٹر نے عمران خان کو احتجاج کا مشورہ دیا، پرویز رشید،عمران خان نے اپنے مطالبات اب تک نہیں بتائے تمام جمہوری قوتیں حکومت کے ساتھ کھڑی ہیں عمران خان پارلیمنٹ میں تنہا ہوگئے ہیں،مشترکہ پریس کانفرنس

منگل 12 اگست 2014 05:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12اگست۔2014ء) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ طاہر القادری نے اپنے کارکنوں کو لائسنس ٹو کل جاری کردیا ہے تحریک انصاف عوامی تحریک کی بی ٹیم بن گئی ہے۔ میڈیا قتل پر اکسانے والوں کا بائیکاٹ کرے،مسلم لیگ کے کارکن پر امن رہیں اور صبر کا مظاہرہ کریں جبکہ وفاقی وزیر پرویز رشید نے کہا کہ سابق اسپائی ماسٹر نے عمران خان کو احتجاج کا مشورہ دیا، عمران خان نے اپنے مطالبات اب تک نہیں بتائے تمام جمہوری قوتیں حکومت کے ساتھ کھڑی ہیں عمران خان پارلیمنٹ میں تنہا ہوگئے ہیں۔

پیر کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان اقتدار کیلئے پورے پاکستان کو آگ میں جھونکنا چاہتے ہیں‘ عمران خان نے اپنی خواہشات کی تکمیل کیلئے اپنی جماعت کو عوامی تحریک میں ضم کردیا ہے اور تحریک انصاف عوامی تحریک کی بی ٹیم بن چکی ہے طاہر القادری نے اپنی تقریر میں ہر کارکن کو قتل کرنے کا لائسنس دیا ہے ۔

(جاری ہے)

طاہر القادری ملک میں خانہ جنگی اور انارکی پیدا کرنا چاہتے ہیں پاکستان کو عراق اور شام بننے سے روکنے کیلئے طاہر القادری جیسے لوگوں کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی

تحریک انصاف اور عوامی تحریک کا نشانہ حکومت نہیں ہے بلکہ پارلیمنٹ ہے چند ہزار لوگوں کو اٹھارہ کروڑ عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے مسلم لیگ ن کے کارکن حوصلے اور صبر کا مظاہرہ کریں کسی قسم کے اشتعال میں نہ آئیں صورتحال کا صبر و استقامت سے مظاہرہ کریں۔

ہارنے والا اپنی شکست تسلیم کرنے سے انکار کررہا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ ن لیگ اور تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں فرق ہے ہمارا ایجنڈا واضح تھا ہم ججوں کی بحالی چاہتے تھے جبکہ عمران خان حکومت کا خاتمہ چاہتے ہیں عمران خان ن لیگ کے منصوبہ سے خوف زدہ ہیں ہمارا ایجنڈا ملک کی ترقی اور ان کا ایجنڈا ملک کی بربادی ہے ۔ وفاقی وزیر پرویز رشید نے کہا کہ تحریک انصاف نے انتخابات میں شکست جانچنے کیلئے خود فیکٹ اینڈ فائنڈنگ کمیٹی بنائی اور کمیٹی نے رپورٹ جاری کردی۔

جس کا اب عمران خان ذکر نہیں کررہے اس کمیٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان پیسے لے کر ٹکٹیں دی اس لئے وہ اچھے امیدوار کا مقابلہ نہیں کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان دوسروں پر الزامات لگانے سے پہلے آئینہ میں اپنی شکل دیکھیں ۔ عمران خان شیشے کے گھر میں بیٹھ کر پتھر پھینکیں تحریک انصاف بنانے ولا اسپائی ماسٹر پاکستان آگیا ہے تحریک انصاف کو انتخابات میں جتوا تو نہیں سکے عمران خان کو احتجاج کیلئے مشورے دے رہے ہیں۔

عمران خان کو گیارہ مئی کے انتخابات میں شکست ہوئی وہ چودہ اگست کو بھی کامیاب نہیں ہوں گے حکومت ہر صورت میں پاکستان کے امن کا تحفظ کرے گی۔ عمران خان کو قتل کے فتوے جاری کرنے والے کے خلاف ایک لفظ کہنے کی توفیق نہیں ہوئی۔ پرویز رشید نے کہا کہ طاہر القادری اور عمران خان پاکستان کی فوج کو بدنام کرنے کی سازش کررہے ہیں عمران خان آپریشن ضرب عضب کے مخالف ہیں ہر ادارہ آئین میں رہ کر کام کررہا ہے عمران خان کے خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا ان کے غیر ریاستی عناصر کی کوششیں بھی کامیاب نہیں ہوں گی انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے مطالبات بتائے نہیں وہ کہہ رہے ہیں کہ وہ اسلام آہاد جاکر بتائیں گے جبکہ ہم نے جب لانگ مارچ کیا تھا تو ہمارے مطالبہ سے پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھی آگاہ تھی۔

عمران خان نے بتایا ہی نہیں کہ وہ کیوں آرہے ہیں اور اسلام آباد میں کس جگہ پر آرہے ہیں پندرہ لاکھ کے شہر میں دس لاکھ لوگوں کو کہاں بٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان خود تو سیرینا ہوٹل چلے جائیں گے دس لاکھ لوگوں کو کہاں چھوڑیں گے سیاسی اور جمہوری قوتیں مسلم لیگ ن اور حکومت کے ساتھ کھڑی ہیں پارلیمنٹ کے 307 ارکان ایک طرف اور 35 دوسری طرف کھڑے ہیں عمران خان اکیلے کھڑے ہیں۔