چارواہ سیکٹر پربھارتی فوج کی بلا اشتعا ل فائرنگ، خاتون سمیت دو افراد جاں بحق، 4 زخمی ، متعدد مویشی بھی فائرنگ کی زد میں آکرزخمی ، کئی مکانات بھی متاثر ،علاقہ مکینوں میں خوف وہراس، پاکستان رینجرز کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی پر دشمن کی گنیں خا مو ش، واقعہ پر پا کستا ن کا احتجا ج ۔ سیز فا ئر کی خلا ف ورزیا ں نا قابل بر داشت ہیں ،حکا م ، پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج،بھارت کا ڈپٹی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب ، احتجاجی مراسلہ بھی حوالے کیا گیا،ترجمان دفتر خارجہ

منگل 12 اگست 2014 05:39

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12اگست۔2014ء)سیالکوٹ میں ایک بار پھر بھارتی فوج نے جنگ بند ی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی۔ چارواہ سیکٹر پر فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے۔ پاکستان رینجرز کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے سیالکوٹ کے جروال اور چاروہ سیکٹر میں فائرنگ کی، جس سے علاقہ مکینوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

چارواہ سیکٹر کے گاؤں کھوکھر چبھبہ اور ہرپا ل میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک خاتون اور مرد جاں بحق اور4افراد زخمی ہوگئے جبکہ متعدد مویشی بھی فائرنگ کی زد میں آکرزخمی ہوئے۔ ادھر علا قہ مکینو ں کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ کا چاروہ سیکٹر پیر کی صبح ساڑھے تین بجے بھارتی گولہ باری سے گونج اٹھا ، جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوجیوں نے ایک گھنٹے تک پاکستانی علاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ کی ، سرحد پار سے مارٹر گولے بھی پھینکے گئے ، گولہ باری کی زد میں آکر گاوٴں کھوکھر چھبہ کی نسرین بی بی اور ایک مرد شہید ہوگئے جبکہ کئی مکانات بھی متاثر ہوئے۔

(جاری ہے)

ادھر پا کستا نی حکا م نے بھا رتی فو ج کی جا نب سے لا ئن آف کنٹرول پر مسلسل سیز فا ئر کی خلا ف ورزیو ں پر سخت احتجا ج کر تے ہو ئے کہا کہ یہ نا قا بل بر داشت ہیں اور اس سے دوطر فہ تعلقا ت کشیدہ ہو سکتے ہیں۔ وا ضع رہے کہ دو روز قبل پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے بھارتی اہلکار کو جذبہ خیر سگالی کے تحت واپس بھجوا دیا گیا تھا ، پاکستان کی جانب سے کشیدگی کم کرنے کے اقدامات کے باوجود بھارت کی جانب سے بغل میں چھری اور منہ میں رام رام کی روش جاری ہے - ادھرپاکستان نے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ پر بھارت سے شدید احتجاج کیا ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر گوپال پگلے کو دفتر خارجہ طلب کرکے بلا اشتعال فائرنگ پر احتجاج کیا ہے اور احتجاجی مراسلہ بھی حوالے کیا ہے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا 54 واں واقعہ ہے مستقبل میں بھارتی فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق تین زخمی ہوگئے تھے۔