عوامی تحریک اورتحریک انصاف کے پاس اسلحہ ہے نہ ہی کوئی جہادی ونگ ، ان کیخلاف اس حوالے سے کوئی کارروائی نہیں کی جاسکتی،حساس اداروں کی وفاقی وزارت داخلہ کو رپورٹ

پیر 11 اگست 2014 04:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11اگست۔2014ء) حساس اداروں نے وفاقی وزارت داخلہ کو رپورٹ دی ہے کہ پاکستان عوامی تحریک‘ تحریک انصاف کے پاس اسلحہ ہے اور نہ ہی کوئی جہادی ونگ ہے لہٰذا ان کیخلاف اس حوالے سے کوئی کارروائی نہیں کی جاسکتی۔

(جاری ہے)

باوثوق ذرائع نے ”خبر رساں ادارے“ کو بتایا کہ وفاقی وزارت داخلہ کے تحت ہونے والے اجلاس میں پی ٹی آئی کی لانگ مارچ اور عوامی تحریک کے انقلاب مارچ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ دونوں سیاسی جماعتوں میں کسی قسم کا کوئی جہادی ونگ یا اسلحہ ہونے کے کوئی شواہد نہیں مل سکے ہیں۔ اجلاس میں اس بات کا بھی تعین کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف اور پاکستان عوام تحریک کو مالی معاونت کون فراہم کررہا ہے۔ حساس اداروں نے معاونت کرنے والے افراد کی فہرست پیش کی تاہم اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ ان افراد کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :