طارق فاطمی کی امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات ، غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں پر عالم اسلام میں دکھ درد،غم و غصہ سے آگاہ کیا

پیر 11 اگست 2014 04:00

نی بائیتا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11اگست۔2014ء)وزیر اعظم کے خصوصی معاون برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کو پاکستان کی طرف سے غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں پر عالم اسلام میں دکھ درد اور غم غصہ سے آگاہ کیا ہے ۔طارق فاطمی جو گزشتہ روز آسیان ریجنل فورمز کے اجلاس میں شرکت کے لئے میانمر پہنچے تھے۔مختلف ممالک کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں۔

یہ ملاقاتیں میانمر کے وزیر خارجہ یو ونا مانگ لیون کی طرف سے دیئے گئے ظہرانے میں ہوئیں۔

(جاری ہے)

جن رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں

ان میں امریکی وزیرخارجہ جان کیری ،چینی وزیر خارجہ وانگ یی،بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج، یورپی یونین کی خارجہ کی سربراہ کیتھرین آسٹن اور دیگر رہنما شامل تھے ۔طارق فاطمی نے ان رہنماؤں سے باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے امریکی وزیرخارجہ جان کیری کی توجہ اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی طرف مبذول کرائی اور کہا کہ ا س سے پورے عالم اسلام میں غم وغصہ کی لہر پائی جاتی ہے۔ آسیان ریجنل فورمز کے اتوار کو ہونے والے اجلاس میں اعلامیہ پر غور کیا گیا ۔