ملک سے بادشاہت کے خاتمے کیلئے طاہر القادری کے ساتھ مل کر کوششیں کریں گے، عمران خان

پیر 11 اگست 2014 03:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11اگست۔2014ء)تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے 14 اگست کو انقلاب مارچ شروع کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں عمران خان نے طاہر القادری کے انقلاب مارچ آزادی مارچ ساتھ شروع کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے بادشاہت کے خاتمے اور حقیقی جمہوریت کے لئے طاہر القادری کے ساتھ مل کر مشترکہ کوششیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب اسلام آباد سے واپسی ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی کے بعد ہی ہوگی اور اس سے قبل اسلام آباد سے واپس نہیں آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :