وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال اور تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر تبادلہ خیال کیا گیا

پیر 11 اگست 2014 03:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11اگست۔2014ء) وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جاتی امراء رائے ونڈ میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے عوامی تحریک کے یوم شہداء اور تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو سیاسی اور عوامی تحریک کے یوم شہدا سے انتظامی بنیادوں پر نمٹنے پر اتفاق کیا گیا، دونوں رہنماوٴں نے اتفاق کیا کہ آپریشن ضرب عضب کے دوران ملک میں بدامنی اور انارکی کی فضا قابل برداشت نہیں، قانون کی عملداری ہر حالت میں یقینی بنائی جائے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں منہاج القرآن کے کارکنوں کے پولیس اہلکاروں پر تشدد کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔