حکمرانوں کے خلاف فیصلہ کن جنگ کی تیاری کر چکے ہیں ، عمران خان ،ملک میں جمہوریت رہے گی یا شریف خاندان کی بادشاہت، قائد تحریک انصاف

اتوار 10 اگست 2014 09:16

اٹک خورد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10اگست۔2014ء)قائد تحریک انصاف عمران خان نے اٹک میں مرکزی نائب صدر ملک امین اسلم کی رہائش گاہ پر منعقدہ بڑے عوامی اجتماع میں ملک امین اسلم کی ذاتی درخواست پر اجتماع سے اپنی زندگی کے پہلے ٹیلی فونک خطاب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اس عذ م کو دوہرایا کہ وہ موجود ہ حکمرانوں کے خلاف فیصلہ کن جنگ کی تیاری کر چکے ہیں اب اس ملک میں جمہوریت رہے گی یا شریف خاندان کی بادشاہت

انہوں نے تحریک انصاف کے کارکنوں کی اب تک کی جانے والی جدوجہد ، کاوشوں اور قربانیوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلا م آباد میں آپ کے ساتھ سڑک پر رہوں گا اور رہی میرا رہنا ، سونا اور اُٹھنا بیٹھنا ہو گا، حکومت ٹینک یا ٹینکر سمیت جو بھی ہتھکنڈے استعمال کر لیں ، راستے سیل کر دیں ،پیٹرول پمپ بند کر دیں مگر اس سب کے باوجود ملک بھر می کارکن اور عوام ایک جذبہ اور ولولہ کے ساتھ اسلام آباد پہنچیں گے ہماری وہی ملاقات ہو گی بادشاہت کے خاتمہ تک سڑکوں پر رہیں گے عوام کے سیلاب کو نہیں روک سکیں گے ۔