عمران خان مذاکرات کا راستہ بند نہ کریں،جمہوریت پسند شخص ایسی باتیں نہیں کرتا،سید خورشید شاہ، کیا عمران خان بندوق کی طاقت سے اقتدار میں آئیں گے، خدانخواستہ کچھ ہوا تو کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا، حکومت کوپہلے بھی کہا اور اب بھی کہتا ہوں عمرا ن خان کو آنے دیا جائے،آپریشن ضرب عضب پر بریفنگ 20یا25دن پہلے دی جاتی تو اچھے نتائج نکلتے ، آج کے حالات میں بریفنگ کا تاثر مختلف ہے،۔ قومی سلامتی کانفرنس کے حوالے سے میڈیاسے گفتگو

اتوار 10 اگست 2014 09:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10اگست۔2014ء)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان مذاکرات کا راستہ بند نہ کریں،جمہوریت پسند شخص ایسی باتیں نہیں کرتا،کیا عمران خان بندوق کی طاقت سے اقتدار میں آئیں گے،سامنے نظر آ رہا ہے،خدانخواستہ کچھ ہوا تو کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا، حکومت کوپہلے بھی کہا اور اب بھی کہتا ہوں عمرا ن خان کو آنے دیا جائے،آپریشن ضرب عضب پر بریفنگ 20یا25دن پہلے دی جاتی تو اچھے نتائج نکلتے ، آج کے حالات میں بریفنگ کا تاثر مختلف ہے،۔

ہفتہ کواپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے قومی سلامتی کانفرنس کے حوالے سے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ضرب عضب پر بریفنگ کی بہت افادیت تھی تمام پہلووں کابتایا گیااور مستقبل کی حکمت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

یہ بریفنگ 20یا25دن پہلے دی جاتی تو اچھے نتائج نکلتے ، آج کے حالات میں بریفنگ کا تاثر مختلف ہے،

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ کہیں گے سیاستدانوں بٹھا کر سیاسی شو کیا گیا، سنا ہے عوامی تحریک کے لوگوں نے ایک پولیس اہلکار کو ماردیا ایسا کرنا خطرناک صورتحال ہوگی،یہ وہی بات ہے جو طاہر القادری نے کہا کہ سپاہی ملے تو مارو، انہوں نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے عشق میں مرے نہیں جارہے ہمارا مسلہ جمہوریت ہے، اگر جمہوریت کونقصا ن پہنچا تو ذمہ دار وہ ہوں گے جو نقصان پہنچانا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کوپہلے بھی کہا اور اب بھی کہتا ہوں عمرا ن خان کو آنے دیا جائے،عمران خان مذاکرات کا راستہ بند نہ کریں،جمہوریت پسند شخص ایسی باتیں نہیں کرتا،کیا عمران خان بندوق کی طاقت سے اقتدار میں آئیں گے،سامنے نظر آ رہا ہے،خدانخواستہ کچھ ہوا تو کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا