تحریک انصاف کی طرف سے اسلام آباد انتظامیہ کو ابھی تک وفاقی دارالحکومت میں جلسے کی اجازت کے لئے درخواست موصول نہیں ہوئی، کامران چیمہ،سلام آباد میں ابھی مکمل طور پر فوج تعینات نہیں کی گئی تاہم حساس مقامات و عمارتوں کی سیکیورٹی فوج کو دی گئی ہے۔ درخواست ملنے کے بعد عمران خان کو زیرو پوائنٹ یا فیض آباد میں جلسے کی اجازت دی جا سکتی ہے،اسٹنٹ کمشنر اسلام آباد

اتوار 10 اگست 2014 09:14

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10اگست۔2014ء)اسٹنٹ کمشنر اسلام آباد کامران چیمہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی طرف سے اسلام آباد انتظامیہ کو ابھی تک وفاقی دارالحکومت میں جلسے کی اجازت کے لئے درخواست موصول نہیں ہوئی،اسلام آباد میں ابھی مکمل طور پر فوج تعینات نہیں کی گئی تاہم حساس مقامات و عمارتوں کی سیکیورٹی فوج کو دی گئی ہے۔ درخواست ملنے کے بعد عمران خان کو زیرو پوائنٹ یا فیض آباد میں جلسے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ کو ابھی تک تحریک انصاف کی طرف سے اسلام آباد میں جلسے کے لئے درخواست نہیں دی گئی ، اس حوالے سے اسٹنٹ کمشنر اسلام آباد کامران چیمہ نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ڈی سی آفس کو ابھی تک تحریک انصاف کی طرف سے اسلام آباد میں جلسے کرنے کی اجازت کی درخواست نہیں دی گئی ، اگر درخواست ملی تو انہیں فیض آباد یا زیروپوائنٹ پر جلسے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔اسلام کا کنٹرول فوج کے حوالے کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں حالات معمول پر ہیں مگر سیکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے اور حساس مقامات و عمارتوں کو فوج کے حوالے کیا گیا ہے۔