سانحہ ماڈل ٹاؤن ، انکوائری ٹربیونل نے اپنی رپورٹ حکومت پنجاب کے حوالے کردی

اتوار 10 اگست 2014 09:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10اگست۔2014ء)سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حقائق جاننے کیلئے بنائے جانیوالے انکوائری ٹربیونل بر مشتمل مسٹر جسٹس علی باقر نجفی نے اپنی انکوائری رپورٹ حکومت پنجاب کے حوالے کردی۔گزشتہ روز مسٹر جسٹس علی باقر نجفی نے رپورٹ صوبائی سیکرٹری داخلہ کے حوالے کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 17 جون کو پیش آنیوالے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعد چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ مسٹر جسٹس خواجہ امتیاز احمد نے حکومت پنجاب کی درخواست پر مسٹر جسٹس علی باقر نجفی مشتمل ایک رکنی انکوائری ٹربیونل ماڈل ٹاؤن سانحہ کے حقائق جاننے کیلئے مقرر کیا تھا۔

انکوائری ٹربیونل پنجاب انکوائری ٹربیونلز آرڈیننس 1969 کی دفعہ 3 کے تحت بنایا گیا تھا۔ٹربیونل نے اپنی کاروائی 18 جون کو شروع کردی اور گزشتہ روز سربراہ ٹربیونل نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ حکومت پنجاب کے حوالے کردی۔

متعلقہ عنوان :