کنٹرول لائن پر پاکستانی جارحیت ناقابل برداشت ہے، ارون جیٹلی

ہفتہ 9 اگست 2014 05:26

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9اگست۔2014ء)بھارتی وزیر دفاع ارون جیٹلی نے پاکستان کوخبردار کیا ہے کہ وہ لائن آف کنٹرول پر کشیدگی پھیلا کر بھارت کے صبر کا مزید امتحان نہ لے کیونکہ اب کسی قیمت پر پاکستانی جارحیت کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع ارون جیٹلی نے واضح کر دیا کہ پاکستانی فوج نے سائبہ،کھوعہ،اور دیگر سیکٹروں میں بھی فائرنگ کا دائرہ وسیع کیا جس کی وجہ سے کئی ہلاکتیں واقع ہوئی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پونچھ کے ساتھ ساتھ دیگر کئی ایک مقامات پر بھی پاکستانی فوج کی جانب سے بلا جواز فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات کے بعد فوج اس واقعہ کے حوالے سے الرٹ ہے اور دراندازی کرنے والے دراندازی کو ڈھونڈھ نکالنے کا کام جاری ہے اور بڑے پیمانے پر آپریشن جاری رہے ۔کشمیر کے حالات پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :