تحریک انصاف کا وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والی قومی سلامتی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ ، پارٹی کی جانب سے وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک نمائندگی کرینگے

ہفتہ 9 اگست 2014 05:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9اگست۔2014ء) تحریک انصاف کا مشاورتی اجلاس عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

پارٹی ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف آج ہفتہ کو وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والی قومی سلامتی کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گی اور پرویز خٹک صوبائی حکومت کے سربراہ کی حیثیت سے قومی سلامتی کانفرنس میں شریک ہونگے کیونکہ پرویز خٹک تحریک انصاف کے عہدیدار نہیں بلکہ صوبائی حکومت کے سربراہ ہیں تاہم تحریک انصاف کا کوئی پارلیمانی یا ڈپٹی پارلیمانی لیڈر اجلاس میں شریک نہیں ہوگا ۔