ملکی صو رتحا ل ،وزیر اعظم نواز شریف نے قومی سلامتی کانفرنس آج طلب کر لی،کانفرنس میں چاروں صوبائی وزرائے اعلی،چیف آف آرمی سٹاف اورڈی جی آئی ایس آئی شرکت کریں گے تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی راہنماوٴں کو بھی شرکت کی دعوت،کانفرنس میں آپریشن ضرب عضب اور مجموعی قومی سلامتی پر شرکاء کو ڈی جی آئی ایس آئی بریفنگ بھی دیں گے

ہفتہ 9 اگست 2014 05:16

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9اگست۔2014ء)وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے قومی سلامتی کانفرنس آج ہفتہ کو دن دس بجے وزیر اعظم ہاوٴس میں طلب کر لی ہے۔ کانفرنس میں چاروں صوبائی وزرائے اعلی،چیف آف آرمی سٹاف، ڈائریکٹر جنرل( ڈی جی) انٹر سروسز انٹیلی جنس( آئی ایس آئی)شرکت کریں گے جبکہ تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی راہنماوٴں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے، کانفرنس میں مجموعی ملکی امن و امان کی صورتحال ،آپریشن ضرب عضب اور قومی سلامتی کے امور پرڈی جی آئی ایس آئی شرکاء کو بریفنگ دیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے قومی سلامتی کانفرنس آج دن دس بجے وزیر اعظم ہاوٴس میں طلب کی ہے۔وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کی زیر صدارت اس کانفرنس میں چاروں صوبائی وزرائے اعلی، ڈی جی آئی ایس آئی اور چیف آف آرمی سٹاف شرکت کریں گے۔ترجمان وزیر اعظم ہاوٴس کے مطابق کانفرنس میں شمالی وزیر ستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب اور مجموعی قومی سلامتی پر شرکاء کو ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام بریفنگ دیں گے۔ کانفرنس میں موجودہ ملکی سلامتی کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور اس کو بہتر بنانے بارے سفارشات بھی پیش کی جائیں گی۔